Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 30 ہزار 9 سو 41 ہوگئی

اپ ڈیٹ 11 مئ 2020 04:26pm

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مزید چودہ سو چہتر کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد تیس ہزار نو سو اکتالیس تک پہنچ گئی، ایک دن میں مزید اٹائیس افراد زندگی ہار گئے، جاں بحق افراد کی تعداد چھ سو سرسٹھ تک جا پہنچی۔

شرح اموات خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ،  دوسو پینتالیس، پنجاب میں ایک سو ستانوے، سندھ میں ایک سو نواسی اور بلوچستان میں چھبیس افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں چار اور اسلام آباد میں 4 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

اس وقت پنجاب میں سب سے زیادہ 11568 کیسز، سندھ میں 11480، خیبر پختونخوا میں4669، بلوچستان میں 2017، اسلام آباد میں 679، گلگت بلتستان میں 442 اور آزاد کشمیر میں 86 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اس وقت ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 22062 ہے، جبکہ 8212 متاثرین ریکور ہوچکے ہیں۔